ایران نے 12 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پرلگائی پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2021
ایران نے 12 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پرلگائی پابندی
ایران نے 12 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پرلگائی پابندی

 


تہران:ایران نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے اومی کرون قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پر 15 دنوں کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق پہلے سے پابندی عائد آٹھ افریقی ممالک بوتسوانا، نمیبیا، موزمبیق، ایسواتینی، لیسوتھو، زمبابوے، ملاوی اور جنوبی افریقہ کی فہرست میں اب چار یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، ناروے اور ڈنمارک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزارت نے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ایران میں داخل ہونے سے پہلے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹیں جمع کرائیں۔

ایران کی وزارت صحت نے اتوار کے روز 1,857 نئے کووڈ معاملوں کی اطلاع دی۔ جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 6,184,762 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری کی وجہ سے 52 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس بیماری کی وجہ سے اب تک کل 131,400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں اس بیماری سے 6,026,378 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ 2774 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 19 دسمبر کو ایران میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔