آئی پی ایل کھلاڑی ابھیشیک پورل کولکتہ میں رشتے کے فراڈ کے معاملے میں گرفتار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2026
آئی پی ایل کھلاڑی ابھیشیک پورل کولکتہ میں رشتے کے فراڈ کے معاملے میں گرفتار
آئی پی ایل کھلاڑی ابھیشیک پورل کولکتہ میں رشتے کے فراڈ کے معاملے میں گرفتار

 



ہگلی: انڈین پریمیئر لیگ کے کرکٹر ابھیشیک پورل کو جمعہ کے روز مغربی بنگال میں ایک خاتون کی شکایت پر درج فوجداری مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ہگلی رورل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور بھوشن سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کرکٹر کو دم دم سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کا وعدہ کرکے ابھیشیک پورل نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ موگرا پولیس اسٹیشن میں بی این ایس کی مختلف دفعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 66E اور 72 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کے مرکزی ملزم ابھیشیک پورل کو دم دم پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع ایمامی سٹی سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ کا تعلق ہگلی کے موگرا سے ہے جبکہ پورل چندن نگر کے رہنے والے ہیں۔ وہ دہلی کیپٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز اور بنگال کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔تاہم ابھیشیک پورل نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے شکایات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

یہ پیش رفت کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے بنگال پولیس کو پورل کی گرفتاری کی ہدایت دیے جانے کے چند ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔گرفتاری کے بعد موگرا پولیس انہیں کولکتہ کے دم دم سے گرفتار کرکے ہگلی ضلع کے چوچورا میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ابھیشیک پورل کو 3 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔