کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کرے:نیٹو

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کرے:نیٹو
کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کرے:نیٹو

 



 

برسلز

نیٹو کے سفارت کار نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں۔

یہ مطالبہ نیٹو کے سفارت کار کی جانب سے گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر کیئے گئے 3 دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

نیٹو سفارت کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتوں میں جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا ہے، سیکیورٹی اب طالبان کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )