کابل بم دھماکہ میں معصوم بچی شدید زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کابل بم دھماکہ میں معصوم بچی شدید زخمی
کابل بم دھماکہ میں معصوم بچی شدید زخمی

 

 

 کابل:افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے عام شہریوں بھی مسلسل تشدد کئے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے شہری شہر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

گذشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک معصوم بچی شدید طور پر زخمی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ دیکھنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس کے چہرے پر خون، آنسو اور غیر یقینی مستقبل نظر آ رہی ہے۔

اس کے والد طالبان کے ذریعہ سڑک کنارے نصب بم سے ہلاک ہو گئے، جب کہ وہ  میڈیکل اسٹور سے دوا  لانے کے ایک دکان میں جا رہے تھے۔اپنے والد کے ساتھ وہ بچی بھی جا رہی تھی۔

یہ واقعہ افغانستان کے شہر کابل کا ہے۔ ابھی گذشتہ روز بھی وہاں کے ایک مشہور مصنف عبداللہ کو بھی بے دردی سے طالبان نے قتل کر دیا۔

ایسا لگ رہا ہے کہ افغانستان اب خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے عام شہری خوف و ہراس میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کابل کے ایک سرکاری حکام کی جانب سے ٹویٹ پر معصوم  زخمی بچی کی ویڈیو اشتراک کی گءی ہے۔