پاکستان میں مہنگائی نے توڑے تمام ریکارڈ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-05-2025
پاکستان میں مہنگائی نے توڑے تمام ریکارڈ
پاکستان میں مہنگائی نے توڑے تمام ریکارڈ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
 ہندوستان نے پہلگام دہشت گرد حملے کا بدلہ لینے کے لیے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 9 دہشت گرد ٹھکانوں پر بڑا میزائل حملہ کیا تھا۔ پاکستان نے بھی جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی فوجی اڈوں اور درجنوں شہروں پر میزائل، ڈرون اور لڑاکا طیاروں سے حملے کی کوشش کی، لیکن بھارت نے اس کے تمام ہتھیاروں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کے بعد بھارت نے پاکستان کے 11 آرمی بیسز پر دوبارہ میزائل حملہ کیا، جس سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
پاکستان میں مہنگائی بے قابو
۔10 مئی کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی نے تباہ کن شکل اختیار کر لی ہے۔ آٹا، دال، چینی، تیل سب کچھ مہنگا ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ دودھ 150 روپے فی لیٹر، آٹا 120 روپے فی کلو، سرسوں کا تیل 500 روپے فی لیٹر اور گھی 2800 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ کئی مقامات پر مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
عوام مہنگائی سے پریشان، منیر جشن میں مصروف
جہاں عوام مہنگائی سے بے حال ہے، وہیں پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر، جو بھارت سے شکست کھانے کے بعد "فیلڈ مارشل" کا خطاب حاصل کر چکے ہیں، جشن منانے میں مصروف ہیں۔ عوام بھوک سے تڑپ رہی ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مہنگائی بڑھتے ہی بازاروں میں آٹا، چینی، چاول اور دال خریدنے کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اشیائے خور و نوش ختم
پاکستان کے کئی اسٹورز پر ضروری اشیاء جیسے آٹا، دال، چینی وغیرہ ختم ہو گئی ہیں۔ جھلم کے اسٹورز پر پچھلے کئی دنوں سے یہ بنیادی اشیاء دستیاب نہیں۔ گھی، چینی اور تیل کی کمی کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہے۔ لیکن دوسری طرف منیر جلسوں میں خوشیاں منا رہا ہے۔
مہنگائی پر جھگڑے اور مارپیٹ
مہنگائی کے باعث پاکستان میں خریداروں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کئی جگہوں پر مارپیٹ کی نوبت بھی آ گئی ہے۔ پانچ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 560 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اچھے کوالٹی کے چاول 275 روپے فی کلو، چنے کی دال 380 روپے اور بیسن 195 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
سیب 500 روپے فی کلو، بجلی اور پانی کی شدید قلت
پاکستان میں نہ صرف آٹا، دال اور چینی بلکہ پھل اور سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ایک کلو سیب 500 روپے کا ہے، ایک انڈہ 30 روپے کا، اور چھ انڈوں کے پیکٹ کی قیمت 145 روپے ہے۔ بجلی دستیاب نہیں، پانی کی بھی شدید قلت ہے۔ عوام بھوک سے مر رہی ہے، لیکن منیر اور شہباز شریف آپریشن سندور میں بھارت سے ملی زبردست شکست کو چھپانے میں لگے ہیں، اور عوام کو جھوٹ کا سہارا دے کر "فتح" کا فریب بیچ رہے ہیں۔