انڈونیشیا: کورونا میں ایک مہینے میں 30 ڈاکٹرز کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جکارتہ کا منظر
جکارتہ کا منظر

 

 

 جکارتہ :مئی میں عید الفطر کے موقعے پر قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔وبا کے آغاز سے لے کر اب تک انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 57 ہزار 561 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پیر کو اس وبا سے مزید 423 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے انڈونیشیا میں چار سو پانچ ڈاکٹرز اور سینکڑوں ہیلتھ کیئر ورکرز ہلاک ہوئے۔کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر مریضوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے

 انڈونیشیا کے میڈیکل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ڈی آئی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب خمیدی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے چار مزید ڈاکٹرز انتقال کر گئے ہیں۔ اس سے جون میں وبا سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے جاوا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے دیگر حصوں سے کیسز میں اضافے کی رپورٹس وصول ہو رہی ہیں۔