ہندوستانی رائیڈر جوہان نے قطر سپر اسٹاک 600 چیمپئن شپ جیت لی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2026
ہندوستانی رائیڈر جوہان نے قطر سپر اسٹاک 600 چیمپئن شپ جیت لی
ہندوستانی رائیڈر جوہان نے قطر سپر اسٹاک 600 چیمپئن شپ جیت لی

 



نئی دہلی: بھارتی رائیڈر جوہان ایمانوئل فائنل راؤنڈ کی دونوں ریسز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قطر سپر اسٹاک 600 چیمپئن شپ (QSTK) جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ چنئی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ جوہان کے لیے ٹائٹل جیتنے کے لیے دونوں ریسز میں کامیابی ضروری تھی، اور انہوں نے یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ فائنل راؤنڈ سے قبل وہ ہنگری کے مارٹن بیلیلی سے 9 پوائنٹس پیچھے تھے، لیکن آخر میں انہوں نے 21 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

انہوں نے 10 میں سے 6 ریسز جیتیں۔ جوہان نے کہا:اپنے پہلے ہی سیزن میں بین الاقوامی ٹائٹل جیتنا ناقابلِ یقین احساس ہے۔ ریس کے بعد میں بہت خوش تھا۔ میری تمام محنت اور قربانیاں رنگ لے آئیں۔ لیکن یہ صرف شروعات ہے، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔