افریقی طلبہ کے دل کو چھو گیا ہندوستان کا رمضان ؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2023
افریقی طلبہ کے دل کو چھو گیا ہندوستان کا رمضان ؟
افریقی طلبہ کے دل کو چھو گیا ہندوستان کا رمضان ؟

 

لکھنو: رمضان کو جوش وخروش پورے ملک میں نظرآرہا ہے۔ لکھنؤ بھی اس سے اچھوتا نہیں۔ ان دنوں لکھنو میں بہت سے افریقی طلبہ بھی رمضان کا حصہ ہیں جو اپنے وطن سے بہت دور نوابوں کے شہر میں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں۔ اپنے آبائی مقام سے ایک سمندر دور اور اپنے خاندان اور دوستوں سے دور ہونے کے باوجود یہ غیرملکی طلباء رمضان المبارک منا رہے ہیں۔ روایتی پٹھانی کُرتا، پاجاما اور سفید اسکل ٹوپیاں پہنے ہوئے، یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کو سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شام کے افطار اور صبح کی سحری کے بعد گروپوں میں کھڑے ہو کروہ محوگفتگو نظر آتے ہیں۔

ان میں بہت سے نائیجیریا کے مسلمان طلباء ہیں جو انٹیگرل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں طب اور متعلقہ مضامین پڑھ رہے ہیں۔ اپنے آبائی مقام سے دور اور اپنے خاندان اور دوستوں سے دور، یہ بین الاقوامی طلباء اپنے دوستوں کے ساتھ جنہیں وہ اپنا ہندوستانی خاندان کہتے ہیں، نائجیریا اور ہندوستانی ثقافتوں کے امتزاج کے ساتھ یکساں جوش اور جذبے کے ساتھ رمضان منا رہے ہیں۔نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے رہنے والے عمر فاروق نے کہا کہ "یہ برکتوں کا مہینہ ہے۔

رمضان ایک ایسا وقت ہے جب دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے کثرت سے ملتے ہیں، اکٹھے نماز پڑھتے ہیں، اور اکٹھے افطار کرتے ہیں۔ تاہم، جب ہم گھر سے دور ہوتے ہیں، تو ہمیں وہ تمام یادیں یاد آتی ہیں،‘‘۔ابوجا کے ایک اور طالب علم ابراہیم نے کہا کہ "ہم یہاں پچھلے دو سالوں سے رہ رہے ہیں اور ہم نے یہاں ہندوستان میں منائے جانے والے رمضان کو پسند کرنا شروع کر دیا ہے۔ گلیوں میں بہت شور ہے۔ نائجیریا کے طلباء یہاں تعداد میں ہیں لہذا ہم ایک ساتھ مل کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں"۔

جب کہ لاگوس سے آئے ایک طالب علم بیلو نے کہا کہ "ہمارے کچھ ہندوستانی دوست عید کے موقع پر ہمیں بھی ہندوستانی پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے گھر مدعو کرتے ہیں، جو ہمیں ایک خاندان اور گھر کی طرح بناتا ہے"۔ مدثر نے کہا کہ "ہمارا زیادہ تر وقت کلاسوں میں جانے میں گزرتا ہے، لیکن جب ہمیں وقت ملتا ہے، ہم لکھنؤ کے پرانے علاقوں جیسے چوک اور امین آباد جاتے ہیں جو ہم نے اپنے مقامی کالج کے دوستوں سے سیکھا ہے"۔

مدثر ،افریقی شہر کانو سے آئے ہیں اور فارمیسی کے تیسرے سال کے طالب علم ہیں۔ طلباء کے مطابق نائیجیریا میں رمضان کا جشن ہندوستان کی طرح ہی منایا جاتا ہے، اس سے تھوڑا مختلف ہے۔ "عام طور پر، ہم شام کے وقت تفسیر قرآن کرتے ہیں، جہاں ایک عالم دین استاد کئی شاگردوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اور ان کے لیے مقدس کتاب 'قرآن' کی تشریح کرتا ہے،" ڈی فارما کی پانچویں سال کی طالبہ نصیبہ کبیر نے وضاحت کی۔

"تاہم، ایک دن میں پانچ وقت کی نماز ہمارے ملک میں بھی یکساں ہے،"

نائیجیریا کی ریاست یوبی سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے ایک اور طالب علم بنڈی شیہو مائزانگو، جو یہاں یوبی کی حکومت کی طرف سے اسکالرشپ پر آئی ہیں، کہتی ہیں کہ "اگرچہ جشن ایک جیسا ہے،مگر ہمارے کھانے رمضان کے دوران ہندوستانی تھالیوں سے مختلف ہوتے ہیں"۔

نائیجیرین 'ٹوون-شنکافا' کی خصوصی رمضان ڈش کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈی فارما کی 5ویں سال کی طالبہ نصیبہ کبیر نے کہا کہ یہ کھیر مقامی چاولوں سے تیار کی جاتی ہے جو نرم اور چپچپا ہوتا ہے اور اسے عام طور پر مختلف قسم کے سوپ جیسے میار کوکا، میار کبیوا اور میار توشے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

بنڈی شیہو نے کہا کہ "منی جنت ، دعوت رمضان کے کچھ پکوانوں میں شامل ہیں۔ "ہم اپنے تہوار کے پکوانوں کو مزید خوشبودار اور رنگین بنانے کے لیے اجینوموٹو اور اونگا (فوڈ کلرنگ) کا استعمال کرتے ہیں،" بنڈی شیہو نے مزید کہا۔ "تاہم، ہندوستان میں، کھانے میں بہت قسمیں ہیں۔ مثال کے طور پر یہی چاول بریانی، پلاؤ، فرائیڈ رائس اور بہت سی دوسری ڈشوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

ذائقہ بڑھانے کے لیے مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں،‘‘ انہوں نے ہندوستانی کھانوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا۔ طلباء نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی خوش آمدید ثقافت نے ان کے دل کو چھوا ہے اور وہ ملک میں اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد بھی آتے رہیں گے۔