جدہ۔ ہندوستان کے قونصل خانہ جدہ نے منگل کے روز بتایا کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانیوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے مدینہ میں ایک کیمپ دفتر قائم کیا گیا ہے۔
حادثہ پیر کی صبح مدینہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس کی ٹکر ایندھن سے لدی ایک گاڑی سے ہوگئی۔ اس حادثے میں 44 ہندوستانی جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 42 کا تعلق تلنگانہ سے تھا۔ مقامی حکام کے مطابق ایک ہندوستانی زندہ بچ گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
قونصل خانے نے بتایا کہ مدینہ میں ہندوستانی حج پیلگرمز آفس میں کیمپ دفتر قائم کر دیا گیا ہے تاکہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
In view of a tragic bus accident near Madina, Saudi Arabia, involving Indian Umrah pilgirms, a 24x7 Control Room has been set up in Consulate General of India, Jeddah.
— India in Jeddah (@CGIJeddah) November 17, 2025
The contact details of the Helpline are as under:
8002440003 (Toll free)
0122614093
0126614276
0556122301…
ایک اور اطلاع میں یہ بتایا گیا کہ قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے واحد زندہ بچ جانے والے عبد الشعیب محمد سے ملاقات کی ہے جو اس وقت مدینہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہترین طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ قونصل خانہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔