نئی دہلی:ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مختصر دورہ دہلی کے دوران طے پائے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اقتصادی سائنسی اور تیکنیکی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔
ابو ظہبی میں ایک انڈیا ہاؤس قائم کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات لوتھل میں قومی بحری ورثہ کمپلیکس کے لیے نوادرات فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قدیم ثقافتی رشتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ یہ معاہدہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہندوستان کے دورے کے دوران طے پایا۔
یہ گزشتہ دس برسوں میں شیخ محمد بن زاید النہیان کا ہندوستان کا پانچواں دورہ تھا۔ صدر بننے کے بعد یہ ان کا تیسرا سرکاری دورہ تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے روایت سے ہٹ کر ہوائی اڈے پر اپنے بھائی کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے اور پھولوں سے سجی جھولا نما نشست پر بیٹھ کر بات چیت بھی کی۔
اگرچہ صدر بن زاید چند گھنٹوں کے لیے دہلی میں موجود تھے لیکن اس دورے کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوئی کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔
بحثت اليوم في نيودلهي مع دولة ناريندرا مودي آفاق تطوير العلاقات الثنائية، لا سيما في القطاعات الحيوية التي تدعم الأولويات التنموية المشتركة للإمارات والهند، وتعزز مسار الشراكة الإستراتيجية الراسخة والممتدة بين البلدين، بما يحقق الازدهار لشعبيهما. مد جسور التعاون من أجل الخير… pic.twitter.com/MvSAfrFvPw
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) January 19, 2026
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو بڑھا کر 2032 تک 200 ارب امریکی ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ دونوں ممالک نے مائیکرو اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو آپس میں جوڑنے پر زور دیا۔
ہندوستان مارٹ ورچوئل ٹریڈ کوریڈور اور ہندوستانافریقہ سیتو جیسے منصوبوں کو جلد نافذ کرنے پر اتفاق ہوا۔ ان منصوبوں کا مقصد مشرق وسطیٰ مغربی ایشیا افریقہ اور یوریشیا میں ایم ایس ایم ای مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔
گجرات کے دھولیرا میں خصوصی سرمایہ کاری خطے کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کی ممکنہ شراکت پر بات چیت کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس منصوبے میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ پائلٹ تربیتی ادارہ مرمت اور دیکھ بھال کا مرکز نئی بندرگاہ اسمارٹ شہری بستی ریلوے رابطہ اور توانائی کا ڈھانچہ شامل ہوگا۔ وزیر اعظم نے 2026 میں شروع ہونے والے دوسرے انفراسٹرکچر فنڈ میں اماراتی خودمختار فنڈز کو شرکت کی دعوت دی۔
دورے کے دوران خلائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس تعاون کا مقصد خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی امکانات کو فروغ دینا ہے۔ اس سے مشترکہ مشن عالمی خدمات ہنر مند روزگار اور اسٹارٹ اپس کو فروغ ملے گا۔سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع میں تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہندوستان میں سپر کمپیوٹنگ کلسٹر کے قیام اور ڈیٹا سینٹرز پر تعاون پر بھی بات ہوئی۔
भारत में अतिथि को शॉल भेंट करना एक परंपरा है, जो सम्मान और स्वागत का प्रतीक मानी जाती है—चाहे वह आधिकारिक अवसर हों या जन-समारोह।
— Mohammed Taqi (@MohdTaqi11) January 19, 2026
इस भाव-भंगिमा का अर्थ है अतिथि के प्रति गहरा आदर, उसे सम्मानित व्यक्तित्व के रूप में मान्यता देना, तथा अवसर का स्वागत और उत्सव मनाना। साथ ही यह… pic.twitter.com/73N7D9KyWB
دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ایمبیسیز کے قیام کے امکان کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے فروری 2026 میں ہندوستان میں ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ کی حمایت کی۔توانائی کے شعبے میں ہندستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور اے ڈی این او سی گیس کے درمیان 10 سالہ ایل این جی معاہدہ طے پایا۔ اس کے تحت 2028 سے ہر سال 0.5 ملین ٹن ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ ایٹمی توانائی کے جدید شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا۔
India is a powerful eastern ally standing against backwardness, Islamist jihadist terrorism, antisemitism, and all forms of radicalisation. Strong in AI, technology, diversity, and tolerance just like the United Arab Emirates.
— Amjad Taha أمجد طه (@amjadt25) January 19, 2026
Together, we stand and thrive.
What’s coming will… pic.twitter.com/HJDpSGi4fv
مالیاتی شعبے میں ہندوستان کا یو پی آئی نظام متحدہ عرب امارات میں متعارف کرانے اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کے معاہدے بھی طے پائے۔مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردوں کو پناہ نہ دے۔دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2023 میں دہلی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر شروع کیے گئے انڈیا مڈل ایسٹ یورپ اقتصادی راہداری کو یاد کیا۔قطبی سائنس میں تعاون کو بھی سراہا گیا۔ مشترکہ مہمات اور تحقیقی اداروں کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ اس تعاون کو ماحولیاتی تحقیق اور عالمی سائنسی کوششوں کے لیے اہم قرار دیا گیا۔