نئی دہلی:ہندوستان نے فلسطینی عوام کے لیے کئی ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں ایک خصوصی اسپتال۔ ایک مصنوعی اعضا لگانے کا مرکز اور ایک پیشہ ورانہ تربیتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برسلز میں فلسطین ڈونر گروپ کے اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
ہندوستان اس ڈونر گروپ کے بڑے عطیہ دہندگان میں شامل ہے جو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں فلسطینی عوام کی ضروریات کی نگرانی کرتا ہے۔دہلی میں فلسطین کے سفیر عبداللہ ایم ابو شاوَش نے فلسطین کے لیے ہندوستان کی جانب سے تین نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے انہیں "انتہائی اہم اور نہایت مؤثر اقدامات" قرار دیا جو جاری تنازع کے دوران فوری انسانی اور اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
عبداللہ ابو شاوَش نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا منصوبہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2017 کے اس وعدے کی تکمیل کرے گا جس کے تحت فلسطینی علاقوں میں ایک نئے اسپتال کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلا منصوبہ اس وعدے کی تکمیل ہے جس کا اعلان عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 2017 میں فلسطینی علاقوں میں ایک نئے اسپتال کے قیام کے لیے کیا تھا۔ اب میرا خیال ہے کہ ہم اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ یہ اسپتال مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم کیا جائے گا۔".
🇵🇸 Welcomes 🇮🇳 New Development Assistance
— Abdullah M. Abu Shawesh (@AM_Shawesh) July 15, 2026
The State of Palestine expresses its profound appreciation to H.E. Dr. @DrSJaishankar and @MEAIndia for India's landmark commitment to establish a Specialty Hospital, an Artificial Limb Fitment Center, and a Vocational Training… pic.twitter.com/5XDX1r7buJ
مجوزہ مصنوعی اعضا لگانے کے مرکز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ جاری تنازع کے دوران غزہ میں ہزاروں فلسطینی اپنے اعضا سے محروم ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے دوران تقریباً 5000 سے 6000 فلسطینی ایسے ہیں جن کی زندگی اعضا کٹ جانے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ فلسطین کو اس نوعیت کے منصوبے کی انتہائی ضرورت ہے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ اس تجویز پر انہوں نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپنی پہلی ملاقات کے دوران بھی گفتگو کی تھی۔
عبداللہ ابو شاوَش نے فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو حال ہی میں ہندوستان کی جانب سے 5 ملین امریکی ڈالر کی امداد کے اعلان کا بھی ذکر کیا اور اسے انسانی امداد کے سلسلے میں ایک اہم تعاون قرار دیا۔ہندوستان کی جانب سے اعلان کردہ پیشہ ورانہ تربیتی ادارے کے بارے میں فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور فلسطینی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
#WATCH | Delhi: Palestinian Ambassador to India, Abdullah Abu Shawesh says, "India declared three very significant and very important projects. The very first is establishing or building a new Hospital in the Palestinian territory. We are in the very final phase to start the… https://t.co/iscwbR3aLz pic.twitter.com/4LJR30rtXG
— ANI (@ANI) July 15, 2026
انہوں نے کہاہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس وقت ایک نہایت اہم منصوبہ ہے اور بالکل مناسب وقت پر سامنے آیا ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں ہندوستان کو نمایاں برتری حاصل ہے۔ گزشتہ 1010 دنوں سے جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران اسرائیل نے فلسطینی معیشت کو مفلوج کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس نوعیت کا منصوبہ مجموعی طور پر فلسطینی معیشت کو برقرار رکھنے۔ بہتر بنانے اور آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔"
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ہندوستان کی امیدواری کے آغاز کے موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ہندوستان کو اپنے نمایاں ابھرتے ہوئے عطیہ دہندگان میں سرفہرست قرار دیتی ہے۔"انہوں نے ان تین منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات "دو ریاستی حل کی ہماری دیرینہ حمایت کے عین مطابق ہیں۔"