شام کی صورتحال پرہندوستان کی تشویش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-11-2021
شام کی صورتحال پرہندوستان کی تشویش
شام کی صورتحال پرہندوستان کی تشویش

 

 

نئی دہلی: ہندوستان نے شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستان کے مستقل مشن کے کونسلر پرتیک ماتھر نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ شام میں تشدد اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ اجلاس شام کا احتساب طے کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس میں شام میں دی جانے والی سزاؤں اور وہاں ہونے والے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے عالمی برادری کے لیے تشویشناک قرار دیا گیا۔

سلامتی کونسل کے ارکان کی حیثیت سے اس اجلاس میں ایسٹونیا، فرانس، برطانیہ، امریکہ، بیلجیم، کینیڈا، جرمنی، جارجیا، ہالینڈ اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ہندوستان کی طرف سے میٹنگ میں شریک پرتیک ماتھر نے کہا کہ شام میں طاقت کی تبدیلی اور مسلح گروپوں کی بیرونی حمایت کی وجہ سے دہشت گردی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ شام کی سلامتی اور استحکام اس کی خودمختاری اور سالمیت کو برقرار رکھنے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایسٹونیا کے مستقل نمائندے نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مسلح تنازعہ دو دہائیوں تک پہنچ چکا ہے۔ جمہوری اصلاحات کے مظاہروں اور مطالبات کو طاقت کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں ۔