وبا کے دور میں ہندوستان کی فراخدلانہ تدابیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  AVT | Date 25-01-2021
وبا کے دور میں ہندوستان کی فراخدلانہ تدابیر
وبا کے دور میں ہندوستان کی فراخدلانہ تدابیر

 

 آشا کھوسہ 
 
یہ دو ممالک کی کہانی ہے- ایک نے دنیا کو ایک مہلک وائرس دیا جس نے بیماری اور اموات پھیلائیں اور دنیا کی ہری بھری معیشتوں کو تباہ کردیا- جبکہ دوسرے نے وائرس کا تریاق دے کر چاروں طرف امید کی فضاء پیدا کر دی۔ 
 
 ووہان سے نمودار ہوکرایک عالمی وبا کی شکل میں کوویڈ 19 کے پھیلنے کے ایک سال بعد، چین اور ہندوستان کو باقی دنیا ایک دوسرے کی ضد کے طور پر دیکھ رہی ہے- جہاں ایک طرف چین نے خود کے سپر پاورکے قابل ہونے  کے تاثرکو مشکوک بنا دیا، وہیں دوسری جانب ہندوستان کو سنجیوینی لئے ’ہنومان‘، انسانیت کا نجات دہندہ اور دنیا کی فارمیسی جیسی تشبیہات دی گئیں - ہندوستان نے دنیا کو دوائیاں اورویکسین فراہم کرنے کے لئے اپنے دل اور خزانے دونوں کو کھول دیا- قنوطیت پسند عناصر کی طعنہ زنی کو غلط ثابت کرتے ہوۓ ہندوستانیوں نے ایک خوفناک وبائی بیماری کو گھریلو صلاحیتوں کو توانا بنانے کے موقع میں تبدیل کردیا اور اب اس کے بعد ویکسینیشن کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کر  دیا- اس خوب صورت تزویراتی پیش قدمی نے دوستوں کو مداح اور اجنبیوں کو دوست بنا کرایک قسم کی سفارتی سعادت اپنے نام کرلی
 
ہندوستان کی ’ویکسین میتری‘ نے جنوبی ایشیاء میں اس کی پوزیشن کو اس حد تک مضبوط کیا کہ وہ چین کے لئے حسد کا موجب بن گیا- ہندوستانی طیارے جنوبی ایشیاء کے سبھی دارالحکومتوں کی جانب ویکسین کے تحفہ ساتھ پرواز کر رہے ہیں، تاکہ ان ممالک کے فرنٹ لائن ورکرز کو تحفظ مل سکے- 
 
چین کا اخبار گلوبل ٹائمس 
پاکستان میں عام آدمی اب  ہندوستان کی فراخدلانہ عظمت سے مرعوب ہو کر بھی مایوس ہے کیوں کہ یہ واحد ملک ہے جس کو ہندوستان سے کورونا ویکسین کا تحفہ نہیں ملا- ٹیلی وژن کے اینکرز عمران خان سے جھوٹی انا پر کھڑے نہ ہونے اور ہندوستان سے مدد حاصل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں جبکہ عام آدمی یہی خواہش کر رہا ہے کہ ان کا ملک بھی سائنسی تخلیقات میں ہندوستان کا مقابلہ کریں- 
 
مزید پڑھیں :
 
کوویڈ کے خلاف ہندوستان کی مستقل مزاجی سے متصف مہم نے ایک خوفناک بیماری کی تباہ کاری کو نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے کئی عالمی ماہرین اور معزز شخصیات نے ہندوستان کی تعریف کی۔
بھارت کی سفارتکاری نے اس وقت بھی تیز رفتاری دکھائی جب چین نے وادی گلوان میں ہندوستانی فوج پر بلا اشتعال حملہ کرکے 20 افراد کو ہلاک دیا جس کی وجہ سے بھارت کے سامنے سیکورٹی کے حوالے سے متعدد خدشات جنم لینے لگے- بھارت نے چین کے ساتھ فوجی طور پراپنے معاملات کو نمٹایا اورجنگ کا نقصان اٹھائے بغیر اس کی غنڈہ گردی کو بھی زیر کر دیا- آج چین تن تنہا کھڑا ہے پوری دنیا چین کے مقابلے میں ہندوستان کی پشت پر کھڑی ہے- 
اس دوران ہندوستان کو غیر معمولی اکثریت کے ساتھ دو سال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا- ہندوستان کو ملنے والی غیر متوقع حمایت نے پاکستانی پارلیمنٹ میں عمران خان کی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا- اپوزیشن لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نشست جیتنا اہم نہیں ہے لیکن یو این ایس سی میں 192 میں سے 184 ووٹ حاصل کرنا ایک بہت بڑی بات ہے اور یہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے حکومتی دعوے کے جھوٹ کو ظاہر کرتا ہے- 
 
نئی دہلی نے مشرق وسطی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کیا اور ترکی اور ملائیشیا جیسے پاکستان کے دوست ممالک کو حیران کر دیا- مودی کو سعودی عرب نے ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا- متحدہ عرب امارات بادشاہ نے ہندوؤں کے لئے سب سے بڑا مندر کھولا- خلیج کے ممالک باہمی سرمایہ کاری اور شراکت داری میں ہندوستان کی حمایت کے خواہاں ہیں-