جدہ: حج 2026 مکمل ہو گیا 17 لاکھ سے زیادہ عازمین حج نے زندگی کا سب سے اہم مذہبی فریضہ ادا کیا، یہ حج سیزن بالکل پر امن اور پرسکون رہا بہترین انتظامات اور اقدام کے سبب حج کے دوران کوئی نہ خوشگوار واقعہ نہیں ہوا -حاجیوں کے درمیان بہتر عالمی اور انتظامات نے ایک بار پھر سعودی عرب کی اہلیت کو ثابت کیا ہے, اس دوران ہندوستان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ حاجیوں کے لیے بہتر سہولیات حج رابطہ کاری اور بہتر کمیونیکیشن پر ہندوستان کو دو اہم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
Consul General Shri Fahad Suri @CGIJeddah, along with Consul Haj Ms. Sadaf Choudhary, participated in the Khitamahu Misk ceremony organized by the Saudi Haj Ministry @HajMinistry, marking the successful conclusion of Haj-2026 season and celebrating excellence in pilgrim services.… pic.twitter.com/BLY5AOpgT3
— India in Jeddah (@CGIJeddah) May 30, 2026
اس کی اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی ، اور کہا کہ پہلی بار ہندوستانی حج مشن کو سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے حج رابطہ کاری اور مؤثر ابلاغ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دو باوقار "لبیتم" ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کرن رجیجو نے کہا کہ حج 2026 کے بنیادی مرحلے کی کامیاب تکمیل وزارتِ اقلیتی امور۔ حج کمیٹی آف ہند اور ہندوستانی حج مشن کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور مؤثر تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کی قیادت سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اور جدہ میں قونصل جنرل نے کی۔
وزیر نے اس کامیابی پر تمام متعلقہ اداروں اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات اور مسلسل تعاون فراہم کیا جس کے باعث حج کے انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام پائے۔
Proud to share that the Indian Haj Mission has, for the first time, received two prestigious Labbaytum Awards from the Saudi Ministry of Hajj and Umrah for excellence in Haj coordination & communication.
— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) May 30, 2026
The successful conduct of the core phase of Haj 2026 reflects the seamless… https://t.co/tHAIKJXFgl
کرن رجیجو نے اس اعزاز کو ہندوستانی حج مشن کی خدمات اور حجاج کی سہولت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف قرار دیا۔
Lord, we reached Makkah in the time of rain🤲🏻🕋 pic.twitter.com/GxRBRJA0bH
— beautiful Arab (@arab11__) June 1, 2026
یاد رہے کہ حج سیزن 2026 کے اختتام پذیر ہوتے ہی مقدس مقامات کو نئے سرے سے معتمرین کے لیے کھولنے اور اگلے حج سیزن کی تیاریوں کے لیے خالی کرنے کے لیے فوری طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے
حج سیزن 2026 کے اختتام کے ساتھ ہی مکہ اور منیٰ وغیرہ سے حجاج کرام کی اپنے ملکوں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی سعودی عرب کے حکام اور مختلف ادارے مقدس مقامات کا نئے سرے سے معائنہ کر کے نئی سرگرمیوں کے لیے ان جگہوں کو تیار کرنے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق حج 2026 اس حوالے سے ایک بہت بڑا حج آپریشن تھا کہ یہ حج علاقے میں قدرے خراب حالات میں انعقاد پذیر ہوا مگر اس کے باوجود پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال زیادہ مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے آئے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 1707301 افراد نے حج ادا کیا۔ جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.04 فیصد زیادہ لوگ تھے۔ ان میں سے 1546655 افراد دیگر ملکوں سے ادائیگئی حج کے لیے آئے۔ ہوائی سفر کر کے 1485729 عازمین حج سعودی عرب پہنچے <