سعودی عرب کی ہند ۔ پاک مذاکرات کی خواہش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
سعودی ولی عہد اور عمران خان
سعودی ولی عہد اور عمران خان

 

 

جدہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر مذاکرات اور افغان تنازع سیاسی تصفیے کے ذریعے حل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوسرے دن جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان کو خاصہ اہم سمجھا جارہا ہے جس میں سعودی عرب نے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا کہا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حل طلب مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے تا کہ خطے میں امن و استحکام یقینی بنایا جاسکے۔دوسری جانب آج سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے سعودی عرب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اتوار کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاض دونوں ملکوں میں کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتا ہے۔