ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2025
ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی
ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

 



ٹوکیو: جاپان کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان۔جاپان اقتصادی فورم میں شرکت کی اور کہا کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کی بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ اس سے پہلے ان کے جاپان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جاپان میں مقیم ہندوستانی برادری میں مودی کے استقبال کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور جاپان کی شراکت داری اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہاں سرمایہ صرف بڑھتا ہی نہیں بلکہ کئی گنا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 80 فیصد کمپنیاں ہندوستان میں اپنا بزنس بڑھانا چاہتی ہیں اور 75 فیصد کمپنیاں منافع کما رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کی سوچ ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس جیسے اصلاحات کا ذکر کیا۔

ان کے مطابق جاپان ہمیشہ سے ہندوستان کا اہم شراکت دار رہا ہے۔ میٹرو سے لے کر مینوفیکچرنگ تک اور سیمی کنڈکٹر سے اسٹارٹ اپ تک ہماری شراکت داری اعتماد کا نشان بن چکی ہے۔ جاپانی کمپنیوں نے ہندوستان میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مودی نے کہا کہ جاپان ٹیکنالوجی کا پاور ہاؤس ہے اور ہندوستان ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہے۔ ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ ہی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق، آج ہندوستان میں سیاسی استحکام، معاشی استحکام، پالیسیوں میں شفافیت اور پیش بینی موجود ہے۔ ہندوستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان۔جاپان اقتصادی فورم سے خطاب شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی میں تجارتی تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور بہت جلد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے والی ہے۔ پچھلے 11 برسوں میں ہماری پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں اور ان میں شفافیت بڑھی ہے۔

جاپان میں ایک ہند نژاد خاتون نے مودی سے ملاقات کے بعد کہا: یہ پہلا موقع ہے جب مجھے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ میں بے حد پرجوش تھی۔ ملک جس طرح ترقی کر رہا ہے اور ان کی پالیسیاں جس طرح تعریف کے قابل ہیں، اس نے ہمیں بھی متاثر کیا ہے۔ دس سال پہلے ہم جیسے لوگوں کی سیاست میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی، مگر اب پھر سے سیاست میں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو میں بھارتی کمیونٹی سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور جاپانی زبان میں شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔