ہندوستان اور چین کو اپنے تعلقات کو طویل المدتی نظریے سے دیکھنا چاہیے: شی جن پنگ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2025
ہندوستان اور چین کو اپنے تعلقات کو طویل المدتی نظریے سے دیکھنا چاہیے: شی جن پنگ
ہندوستان اور چین کو اپنے تعلقات کو طویل المدتی نظریے سے دیکھنا چاہیے: شی جن پنگ

 



تیانجن: چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کے روز یہاں وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہندوستان اور چین کو اپنے باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدتی نقطۂ نظر سے دیکھنا چاہیے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سالانہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

صدر شی نے کہا: فریقین کو اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک بلندیوں اور طویل المدتی وژن کے ساتھ دیکھنا اور سنبھالنا ہوگا، تاکہ ہمارے دو طرفہ تعلقات مسلسل، مضبوط اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کو کثیرالجہتی (multilateralism) کو برقرار رکھنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے مزید کہا: ہندوستان اور چین کو ایک کثیر قطبی عالمی نظام قائم کرنے اور بین الاقوامی تعلقات کو مزید جمہوری بنانے کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ: ہمیں کثیرالجہتی کو فروغ دینا ہوگا، ایک کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں حصہ لینا ہوگا، بین الاقوامی نظام کو زیادہ جمہوری بنانا ہوگا، اور ایشیا سمیت دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنی تاریخی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

یہ ملاقات تقریباً 10 ماہ کے وقفے کے بعد مودی اور شی کے درمیان پہلی براہِ راست بات چیت تھی۔ ایسے وقت میں جب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور محصولات سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، ہندوستان اور چین کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات چیت اہمیت رکھتی ہے۔