زراعت کے شعبوں میں تعاون کریں گے ہندستان اور فجی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی،

وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر اور فجی کے زراعت، آبی گزرگاہ اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر مہندر ریڈی کے مابین زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے منگل کو ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے

اس موقع پر مسٹر تومر نے کہاکہ وسودیو کٹمبکم کے جذبہ سے ہندستان دنیا کی ہمیشہ مدد کرتا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے کو رونا وبا کے دور میں اسی جذبہ سے تمام ممالک کو مدد پہنچائی ہے۔ مسٹر تومر نے کہاکہ وزیراعظم نے شروع سے زراعت اور گاووں کی ترقی پر فوکس کیا ہے۔

دیہی اور زراعت شعبہ خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اور ایسا ہونے پر دنیا کی مدد کرنے کا اپنا کردار ہم مزید اچھی طرح سے ادا کرسکیں گے۔ اسی سمت میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی زراعتی انفراسٹرکچر فنڈ، دس ہزار کسان پیداوار گروپ (ایف پی او) کی اسکیم جیسے کئی اقدامات ملک میں کئے گئے ہیں۔

وبا کے دور میں بھی کسانوں کو دو لاکھ روپے کے قرض دیئے گئے ہیں اور زاعت کے شعبہ نے اپنی مسابقت ثابت کی ہے پہلے سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔ مسٹر تومر نے کہاکہ ہندستان اور فجی کے مابین خوشگوار اور دوستانہ تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مضبوط ثقاتی اور عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم کے فجی کے تاریخی دورہ ار پہلے فوم فار انڈیا پیسفک الائنس کوآپریشن سے فجی اور وسیع پیمانہ پر بحرالکاہل کے ساتھ ہندستان کی شمولیت کو ایک نئی رفتار ملی ہے۔

آج اس ایم او یو پر دستخط دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوطی فراہم کرنے میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ (ایجنسی ان پٹ )