یوکرین میں روس کا اعلان کردہ الحاق : اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں ہندوستان رہا غیر حاضر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
یوکرین میں روس کا اعلان کردہ الحاق : اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں ہندوستان رہا غیر حاضر
یوکرین میں روس کا اعلان کردہ الحاق : اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں ہندوستان رہا غیر حاضر

 

 

نیویارک: ہندوستان جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے "غیر قانونی ریفرنڈا" اور یوکرائن کے چار علاقوں کے الحاق کی مذمت کرنے والی قرارداد کے مسودے پر غیر حاضر رہا۔ یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی کیونکہ روس نے اسے ویٹو کر دیا۔ 15 ملکی کونسل میں سے 10 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ہندوستان ، چین، گیبون اور برازیل نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

پندرہ ممالک پر مشتمل یو این ایس سی نے امریکہ اور البانیہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر ووٹ دیا تھا۔ قرارداد میں روس کی جانب سے "یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر کے علاقوں میں غیر قانونی نام نہاد ریفرنڈا کے اہتمام" کی مذمت کی گئی۔

قرارداد کے مسودے پر پرہیز کرتے ہوئے، ہندوستان نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔