ضمنی انتخابات میں عوام نہیں امپائر ان کے ساتھ ہے: عمران خان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ضمنی انتخابات میں عوام نہیں امپائر ان کے ساتھ ہے: عمران خان
ضمنی انتخابات میں عوام نہیں امپائر ان کے ساتھ ہے: عمران خان

 

 

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق سے مل کر ہماری حکومت کے خلاف سازش کی گئی۔‘

سنیچر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مہنگائی اور حکومتی اقدامات کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے باہر نکلنے کا ایک ہی مقصد ہے ’امپورٹڈ حکومت نامنظور۔‘ ’میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ اگر 25 مئی کو یہ ظلم نہ کرتے تو اسی طرح عوام کا سمندر آنا تھا جس نے ایک نعرہ لگانا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ قوم نہ امریکہ کو تسلیم کرتی ہے اور نہ ان ڈاکوؤں کو۔

انہوں نے کہا کہ 26 مئی کی صبح میں نے فیصلہ کیا کہ ہم دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ مجھے پتا تھا کہ عوام میں پولیس اور رینجرز کے خلاف غصہ تھا کیونکہ انہوں عورتوں اور بچوں پر ظلم کیا تھا۔

میں تو امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا تھا جس نے منتخب حکومت کو ہٹایا۔ بڑے بڑے ڈاکو ہمارے اوپر مسلط کیے گئے۔ میں پیغام دینا چاہتا تھا کہ قوم کیا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ’اس دن شام کو انتشار ہونا تھا۔ میری قوم نے رینجرز اور پولیس کے سامنے کھڑے ہو جانا تھا۔ میں نے سوچا کہ لوگ بھی میرے، پولیس بھی میری اور رینجرز بھی میرے ہیں۔‘ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتا ہے تمہاری کوشش کیا ہے۔ تم چاہتے ہو کہ ہم اپنی فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔‘ ’ایک تکلیف یہ کہ امریکہ نے سازش کی اور دوسری تکلیف یہ کہ اس قوم کی اتنی زیادہ توہین کی کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میرا پاکستان کے اداروں سے سوال ہے کہ آپ نے کیسے ان ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا؟‘ انہوں نے کہا کہ ’میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف اکیلے میں نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔

آپ ایسے لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔‘ ’اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کہ بڑی اچھی بات کہ اپ نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں لیکن طاقت آپ کے پاس ہے آپ نے کیسے ان چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟‘ ججز سے پوچھتا ہوں کہ جنہوں نے اس ملک کو لُوٹا آپ نے کیسے انہیں این آر او لینے دیا، کیا آپ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے؟