اسرائیلی سپریم کورٹ : فلسطینی قیدی خوراک سے محروم،حکومت کو معیار بہتر بنانے کا حکم

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 08-09-2025
اسرائیلی سپریم کورٹ : فلسطینی قیدی خوراک سے محروم،حکومت کو معیار بہتر بنانے کا حکم
اسرائیلی سپریم کورٹ : فلسطینی قیدی خوراک سے محروم،حکومت کو معیار بہتر بنانے کا حکم

 



تل ابیب، 8 ستمبر (اے پی): اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ایک غیر معمولی اور نایاب فیصلے میں اتوار کو قرار دیا کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو کم از کم گزر بسر کے لیے درکار خوراک تک سے محروم رکھا ہے اور حکام کو حکم دیا کہ وہ خوراک کی مقدار بڑھائیں اور اس کا معیار بہتر کریں۔عام طور پر عدالتِ عظمیٰ حکومت کو پالیسیوں کی قانونی حیثیت پر مشورہ دیتی ہے، لیکن 23 ماہ سے جاری اسرائیل-حماس جنگ کے دوران اسرائیلی عدلیہ نے شاذ و نادر ہی حکومت کے اقدامات پر اعتراض کیا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں جنوبی اسرائیل میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے بین الاقوامی برہمی اور تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تمام کارروائیاں حماس کو شکست دینے کے لیے ضروری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے عسکری تعلقات کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ ہزاروں افراد کئی مہینوں کی قید کے بعد بغیر کسی فردِ جرم کے رہا کیے گئے ہیں اور انہوں نے شدید حالات کا احوال بیان کیا ہے، جن میں حد سے زیادہ بھیڑ، خوراک کی کمی، ناکافی طبی سہولیات اور خارش(scabies) کے پھیلاؤ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے، جو اسرائیل کا سب سے بڑا احتسابی ادارہ ہے، دو اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کی اس شکایت پر فیصلہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کا ایک "منظم پالیسی" کے تحت فلسطینی قیدیوں کو خوراک سے محروم رکھنے کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ اسرائیلی حکومت پر یہ قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے تاکہ "بنیادی سطح کی زندگی" ممکن ہو سکے، اور حکام کو اس ذمہ داری کی تکمیل کا حکم دیا۔

مزید برآں، عدالت نے ایک غیر متوقع 2-1 فیصلے میں "ایسوسی ایشن فار سول رائٹس ان اسرائیل" (ACRI) اور "گیشا" کے دائر کردہ عرضی کو قبول کیا، اور ان کے اس الزام سے اتفاق کیا کہ حکومت کی دانستہ پالیسی نے فلسطینی قیدیوں کو غذائی قلت اور بھوک کا شکار بنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیاکہ   یہاں آرام دہ زندگی یا آسائش کی بات نہیں ہو رہی، بلکہ محض بقا کے بنیادی تقاضے ہیں جیسا کہ قانون میں بیان کیے گئے ہیں۔ آئیے ہم اپنے بدترین دشمنوں کے طریقوں کو نہ اپنائیںفلسطینی حکام کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حراست میں کم از کم 61 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مارچ میں ایک 17 سالہ فلسطینی قیدی غالباً بھوک کے باعث ہلاک ہوا۔

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گویر، جو جیل کے نظام کی نگرانی کرتے ہیں، نے گزشتہ سال فخریہ کہا تھا کہ انہوں نے سیکیورٹی قیدیوں کے حالات کو صرف "قانون کے کم از کم معیار" تک محدود کر دیا ہے۔

اتوار کو عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بن گویر نے کہا: "کیا آپ اسرائیل سے ہیں؟"انہوں نے الزام لگایا کہ جب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں، تب اسرائیل کی سپریم کورٹ "ہمارے شرم کے ساتھ حماس کا دفاع کر رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ قیدیوں کو صرف "قانون میں درج کم سے کم حالات" ہی فراہم کرنے کی پالیسی بدستور جاری رہے گی۔

ACRI نے حکام سے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں اس تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں کو "تشدد کے مراکز" میں بدل دیا گیا ہے۔"ایک ریاست کو لوگوں کو بھوکا نہیں رکھنا چاہیے۔ انسانوں کو انسانوں کو بھوکا نہیں رکھنا چاہیے — چاہے انہوں نے کچھ بھی کیا ہو