عمران کی ووٹ چور حکومت قبول نہیں ۔فضل الرحمان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
 اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

 



اسلام آباد ۔پاکستن میں عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مہم زو ر پکڑ رہی ہے۔ پاکستان کے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ اور ووٹ چور حکومت قبول نہیں۔ سکھر میں خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم کو غربت اور افلاس دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ انسانوں کا س ان  حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔ اس سے قبل میاں محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے سینیٹ کے الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا۔ اب متنازعہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔