ممنوعہ تحریک لبیک کے سامنے جھک گئی عمران خان حکومت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ممنوعہ تحریک لبیک کے سامنے جھک گئی عمران خان حکومت
ممنوعہ تحریک لبیک کے سامنے جھک گئی عمران خان حکومت

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے خلاف حکومتی کیسز منگل یا بدھ تک واپس لے لیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں اتوار کو ایک پریس کانفرس میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے مطاق ان کا مارچ ابھی مریدکے میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماؤں سے پیر کو وزارت داخلہ میں ملاقات طے پائی ہے اور جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ’راستوں سے کنٹینرز سائیڈ پر کر دیں۔ ’اصل بات یہ ہے کہ مذہبی لوگوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میری سعد رضوی سے ون آن ون اور میٹنگ میں بات چیت ہوئی، فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ ’میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

‘ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جیل میں قید ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے بیک ڈور مذکرات جاری ہیں۔ پنجاب کی وزارت داخلہ کے ایک اعلی افسر نے  بتایا کہ جیل میں ایک حکومتی وفد کی سعد رضوی ایک طویل ملاقات ہوئی ہے۔  

(ایجنسی ان پٹ)