سنیچر کو ہوگا عمران خان کی حکومت اور قسمت کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
گئی حکومت؟
گئی حکومت؟

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں سینیٹ کے الیکشن میں حکمراں اتحاد کی ہار اور اپوزیشن اتحاد کی جیت نے اچانک سیاسی پارا چڑھا دیا ہے۔اپوزیشن کے حوصلہ بلند ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ سنیچر کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لوں گا اور سب کے سامنے پوچھوں گا کہ آپ کو مجھ پر اعتماد ہے یا نہیں اگر میں اہل نہیں ہوں اور مجھ پر اعتماد ظاہر نہیں کیا جاتا تو میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو میرا پیغام ہے کہ اگر اقتدار چلا جاتا ہے تو میرا کیا نقصان ہوگا۔ مجھے سرمایہ جمع نہیں کرنا اور جائیداد نہیں بنانی۔ سفر اور سیکیورٹی کے علاوہ مجھ پر حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا۔ آپ کو بتانا چاہتا ہوں جب تک آپ ملک کا لوٹا مال واپس نہیں کرتے ، اقتدار میں نہ بھی رہوں تو آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ میرا ایمان ہے کہ یہ ملک ایک عظیم ملک اس وقت بنے گا جب اس میں ڈاکوؤں کو سزائیں ملیں گی۔

اس سیاسی بحران کے دوران کل پریشان حال عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام خطاب کیا اور عزم ظاہر کیا کہ بے ایمانوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے خواہ حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں۔ قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں الیکشن کمیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ میں آپ نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کیوں کی کیا آئین چوری کی اجازت دیتا ہے۔ پھر آپ نے قابل شناخت بیلٹ پیپزر کی مخالفت کی اگر ایسا ہوجاتا تو آج جو ہمارے ایم این اے بکے ہیں ہم ان کا پتا لگا لیتے۔ الیکشن کمیشن نےسینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لی

مزید  پڑھیں ۔  پاکستان:۔ عمران خان حکومت کی الٹی گنتی کا آغاز