عمران خان کے امریکا مخالف بیانات محض ڈرامہ :مولانا فضل الرحمان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آمنے سامنے
آمنے سامنے

 

 

سوات(پاکستان): پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن کے زبانی حملے تیز ہورہے ہیں۔اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے امریکا مخالف بیانات محض ڈرامہ ہیں۔وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ امریکا کو ایئر اسپیس دے چکے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے جھوٹ کیوں بولتے ہو؟.

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بنانے سے قبل اور بعد میں بھی کوئی اہمیت نہیں، سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کے نہ آنے سے بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ عمران خان کی کوئی اہمیت نہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہیں، عمران خان آزمائے ہوئے اور چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں بندوق میں دوبارہ رکھا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان امریکا اور جنرل مشرف کے خلاف بات کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ مشرف کے فیصلے غلط تھے تو جب مشرف فیصلے کررہا تھا تو تم نے اس وقت اختلاف کیوں نہیں کیا؟ تم ہی اس وقت مشرف کے سب سے بڑے سپاہی تھے، عمران خان نے ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا اور کہا کہ ملک کے پاس مشرف کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں، امریکا کہتا تھا کہ مشرف ہمیں لوگ مہیا کرتا ہے تو تم مشرف کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔