پاکستان : عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
پاکستان : عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان
پاکستان : عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان

 

 

پشاور: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصافنے پشاور میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 25 مئی کو لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ اتوار کو پشاور میں پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’حکومت گرانے کی سازش پچھلے سال شروع ہوئی۔ ہم کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح یہ سازش کامیاب نہ ہو، لیکن بدقسمتی یہ تھی کہ ہم اسے نہ روک سکے۔‘

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت کم جی ڈی پی میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ’صنعت آگے بڑھ رہی تھی۔ کسانوں کو سہولت دی۔ ریکارڈ فصلیں ہوئیں۔ سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بیروزگاری تھی۔ ٹینکالوجی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھ رہی تھی۔ کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ عمران خان کوئی جائیداد نہیں بنا رہا تھا۔‘

ڈیفالٹ کے قریب تھے۔ ابھی اس کو مشکل میں سے نکال رہے تھے تو کرونا آگیا۔ باقی ملکوں کے مقابلے میں ہم نے اسے بہت اچھے طریقے سے سنبھالا۔ دنیا نے ہماری تعریف کی۔ اس وقت حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا، بتایا گیا کہ یہ تجربہ کار ٹیم ہے۔ ان تجربہ نظر آ گیا ہے اکانومی میں۔ جس طرح روپیہ گرا ہے اس کا سارا اثر پٹرول، بجلی پر پڑے گا۔ مہنگائی پر اثر پڑے گا۔‘

عمران خان نے کہا ’ہم نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی۔ آج انکے پاس نہ کوئی پلان ہے۔ فیصلے کر نہیں سکتے۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی فیصلہ کرے۔ باہر بیٹھا مفرور ہدایت دے رہا ہے۔ آدھی کابینہ ضمانت پر ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ ہماری بیوروکریسی سن لے کہ اگر کوئی غلط کارروائی کی تو ہم ایکشن لیں گے۔ پولیس، بیوروکریسی اور فوج ہماری ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ وہ نیوٹرل ہے تو اب اس معاملے میں بھی نیوٹرل رہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت گرانے کی سازش پچھلے سال شروع ہوئی۔ ہم کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح یہ سازش کامیاب نہ ہو، لیکن بدقسمتی یہ تھی کہ ہم اسے نہ روک سکے۔‘ عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں بہت کم جی ڈی پی میں چھ فیصد اضافہ ہوا جو ہم نے کیا۔ صنعت آگے بڑھ رہی تھی۔ کسانوں کو سہولت دی۔ ریکارڈ فصلیں ہوئیں۔ سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بیروزگاری تھی۔ ٹینکالوجی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھ رہی تھی۔ کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ عمران خان کوئی جائیداد نہیں بنا رہا تھا۔‘