عمران خان اور اشرف غنی کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
اہم میٹنگ
اہم میٹنگ

 

 

اسلام آباد: افغانستان میں امریکی افواج کے نوے فیصد سے زیادہ انخلا کے ساتھ ملک میں طاقت اور قبضہ کی جنگ میں شدت آگئی ہے۔ اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے۔

جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔ ملاقات سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہم سینٹرل ایشیاء سے منسلک ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی تھی جس میں تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس اور کراچی سے تاشقند تک ٹرک کی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے کی دو طرفہ خواہش ظاہر کی گئی تھی۔