آئس لینڈ : پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے بھی زائد اراکین خواتین

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
یورپ میں خواتین کی طاقت
یورپ میں خواتین کی طاقت

 

 

آئس لینڈ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے بھی زائد اراکین خواتین ہیں۔ نئے انتخابی نتائج کے مطابق نومنتخب پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے زائد خواتین رکن منتخب ہوئی ہیں۔یورپی یونین کی عدالت نے خواتین کے اسکارف پہننے سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

انتخابی نتائج ظاہرکرتے ہیں کہ 63 رکنی پارلیمنٹ میں سے 33 نشستیں خواتین نے جیتی ہیں یعنی خواتین کا پارلیمنٹ میں 52 فیصد حصہ ہوگیا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کسی یورپی ملک میں 50 فیصد سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہیں البتہ سوئیڈن میں 47 فیصد کے قریب نشستیں خواتین کے پاس ہیں۔

تاہم دوسری جانب دنیا کے 5 ایسے ممالک ہیں جن کی پارلیمنٹ میں آدھی سے زیادہ نشستیں خواتین کے پاس ہیں ۔ روانڈا میں 61 فیصد، کیوبا 53 فیصد، نکاراگوا میں 51 فیصد اور میکسیکو اور متحدہ عرب امارات میں 50،50 فیصد نشستیں خواتین ارکان کے پاس ہیں۔