سعودی عرب میں مسجدوں میں اعتکاف پرروک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
سعودی عرب کی ایک عالیشان مسجد
سعودی عرب کی ایک عالیشان مسجد

 

 

ریاض :اس بار بھی سعودی عرب میں رمضان کی عبادتوں پر کورونا کا اثر رہے گا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مسجدوں میں اعتکاف نہیں کیا جاسکے گا۔واضح ہوکہ پہلے ہی سے عمرہ کرنے والوں کی تعداد محدودہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کو ویزا جاری نہیں ہورہے ہیں۔

اب ادھر حال ہی میں سعودی عرب کی کچھ وزارتوں کی جانب سے گائیڈ لائن آئی ہے جس کے مطابق ماہ صیام کے اور عید الفطر کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت، وزارت مذہبی امور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی امور اور ہائوسنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ صیام اور عید الفطر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں ۔

متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ بوفے بند رہیں گے۔ رمضان افطار پارٹیوں پراور مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی۔ البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ (ان پٹ ایجنسی)