بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2025
بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ
بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ

 



دبئی: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والے ایک مال بردار بحری جہاز پر کیے گئے حملے میں تین ملاح جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع منگل کے روز یورپی یونین کی بحری فورس نے دی۔

یورپی یونین کے آپریشن ’’ایسپائیڈس‘‘ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یونان کی ملکیت والے جہاز ایٹرنیٹی سی پر کیے گئے اس حملے میں ایک زخمی ملاح کو اپنا پیر بھی کھونا پڑا۔ حکام کے مطابق یہ حملہ پیر کی رات شروع ہوا اور منگل کی صبح تک جاری رہا۔

اگرچہ حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم یورپی یونین کی بحری فورس اور دیگر ذرائع نے اس حملے کے لیے انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک اور جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔