عمان میں زبردست بارش،سیلاب،بچائوکام جاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2022
عمان میں زبردست بارش،سیلاب،بچائوکام جاری
عمان میں زبردست بارش،سیلاب،بچائوکام جاری

 

 

مسقط: سلطنت عمان میں منگل کو آنے والے تباہ کن سیلاب سے نظام زندگی درھم برہم ہو گیا- دارالحکومت مسقط اور متعدد صوبے سیلاب میں گھر گئے-

عاجل ویب سائٹ کے مطابق امدادی ٹیموں نے مسقط میں ہنگامی آپریشن کرکے 5 افراد کو جو السیب صوبے کے شمالی علاقے الحیل کے سیلاب میں گھر گئے تھے بچالیا-

عمانی شہری دفاع کے محکمے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر سے کام لیں-

وادیوں اور سیلاب والے مقامات پرجانے کا خطرہ نہ مول لیں- عمانی شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے بوشر صوبے کے الغبرۃ مقام پر پھنسے 35 افراد کو بچالیا-

الغبرۃ میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی تھی- عمانی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا- عمان آبزرور، عمانی شہری دفاع کے مطابق مسقط میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے متعدد رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں-

عمانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مسقط کے کئی گاؤں اخدود العزم طوفان سے متاثر ہونےکے باعث زیر آب آگئے ہیں- عمانی پولیس نے موسلا دھار بارش کے دوران عوام کی سلامتی کی خاطر مسقط کے متعدد روڈز بند کردیے جبکہ مسقط کی جانب جانے والے وزارتوں والے علاقے میں جانے والا روڈ بھی بند کردیا-

عمانی محکمہ موسمیات نے توجہ دلائی ہے کہ غیر مستحکم موسم کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا- بحرعمان اور مسندم صوبے کے ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں- اس کا امکان ہے کہ سمندر میں طغیانی سے نشیبی ساحلی علاقے کل بھی متاثر ہوں- ہوائیں بھی تیز چل رہی ہیں- (ایجنسی)