اسکاٹ لینڈ کے اولین مسلمان وزیر بنے حمزہ یوسف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
اسکاٹ لینڈ کے اولین مسلمان وزیر بنے حمزہ یوسف
اسکاٹ لینڈ کے اولین مسلمان وزیر بنے حمزہ یوسف

 

 

لندن: برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اور ایک مسلمان حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے اور وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان لیڈر ہوں گے۔ حمزہ یوسف گلاسگو کے علاقے پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں۔

حمزہ یوسف کوایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 52.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل کیٹ فوربز 47.9 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے منگل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور وہ فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے۔

حمزہ یوسف کا اعتماد کا ووٹ لینا رسمی کاروائی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کے وزیرصحت کےطورپرخدمات انجام دے رہے تھے، انہیں اسکاٹش پارلیمنٹ کا کم عمرترین رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

حمزہ یوسف پہلی بار2011 میں 26 سال کی عمرمیں اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے، وہ اسکاٹش کابینہ میں وزیرٹرانسپورٹ، وزیرانصاف بھی رہ چکے ہیں۔ حمزہ یوسف کے والد مظفریوسف کا تعلق پاکستان کے قصبے میاں چنوں سے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے تھے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہیں، ان کے آبا و اجداد کا تعلق غیرمنقسم ہندوستان سے ہے۔