حج 2023: غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2023
 حج 2023: غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا
حج 2023: غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا

 

مکہ: ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے برسوں سے جاری روایت پرعمل کرتے ہوئے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا ہے

حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔
غلاف کعبہ جسے ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔
غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے