حج 2026: مسجد نبوی میں خصوصی عازمینِ حج کے لیے مکمل سہولتاتی نظام

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2026
حج 2026: مسجد نبوی میں خصوصی عازمینِ حج کے لیے مکمل سہولتاتی نظام
حج 2026: مسجد نبوی میں خصوصی عازمینِ حج کے لیے مکمل سہولتاتی نظام

 



 جدہ : مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حج 2026 کے دوران بزرگ عازمینِ حج اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولتوں کا جامع نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام میں نقل و حرکت۔ رہنمائی۔ ہجوم کے نظم و نسق اور ہنگامی طبی امداد جیسی خدمات شامل ہیں تاکہ زائرین آسانی اور اطمینان کے ساتھ عبادات انجام دے سکیں۔

وہیل چیئر اور خصوصی راستوں کا انتظام

مسجد نبوی کے مختلف مقامات پر برقی اور دستی وہیل چیئرز کے ساتھ خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ مسجد کے داخلی راستوں۔ راہداریوں اور لفٹوں کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ بزرگ اور معذور زائرین بغیر مدد کے آسانی سے آمد و رفت کر سکیں۔

خصوصی عازمین کے لیے الگ راستے اور نماز کی مخصوص جگہیں بھی مختص کی گئی ہیں تاکہ انہیں عام ہجوم والے علاقوں سے گزرنے میں دشواری نہ ہو۔

رہنمائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات

مسجد نبوی کے اطراف مرکزی علاقوں میں خصوصی فیلڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں عازمین کو نماز کی جگہوں۔ بیت الخلاء اور دیگر ضروری سہولتوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

نماز کے اوقات میں ہجوم کو منظم رکھنے اور رش کم کرنے کے لیے بھی یہی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں تاکہ زائرین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اسمارٹ نقشے اور کئی زبانوں میں رہنمائی

مسجد نبوی کے دروازوں پر نصب کیو آر کوڈز کے ذریعے زائرین انٹرایکٹو نقشوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان نقشوں میں خصوصی راستوں۔ لفٹوں اور سہولت مراکز کی مکمل معلومات دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی عازمین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں رہنمائی اور معلوماتی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

طبی امداد اور ہنگامی خدمات

مسجد نبوی میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی بیت الخلاء کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طبی اور ہنگامی خدمات کو بھی مرکزی نظام سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبی ضرورت کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے اور عازمین کے سفرِ عبادت میں خلل نہ آئے۔