حج2021: سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیر ملکی کرسکیں گے حج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
حج پر ایک بار پھر کورونا کا پڑا اثر
حج پر ایک بار پھر کورونا کا پڑا اثر

 

 

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

-سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اس سال60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ سبھی یہاں کے شہری یا مقیم غیر ملکی ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان سبھی کے پاس ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا ۔

سعودی عرب نے سعودی پریس ایجنسی کے ذریعہ سے ہفتہ کو یہ اعلان کیا ۔ اس نے حج اور عمرہ کی وزارت کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے ۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں پہلے سے رہ رہے تقریبا ایک ہزار لوگوں کو ہی حج کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔

- العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ 18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی ، جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے ۔ وزارت و عمرہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے ، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے یہ دوسری مرتبہ ہے جب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حج سفر پر روک لگانی پڑی ہے ۔ عام طور پر ہر سال حج میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان شامل ہوتے ہیں ۔ تاہم کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال بھی باہر کے لوگوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی اور امسال بھی نہیں دی گئی ہے ۔

 

 وزارت و عمرہ تاکید کرتی کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے‘۔ عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

 لہذا تمام تر صورتحال اور خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال بھی اس فریضے کی ادائیگی کو محدود کیا جائے گا۔

 یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے۔ حج کی درخواستیں جمع کرانے کے لئے الیکٹرانک طریقہ کار آئندہ دنوں جاری کیا جائے گا۔

 

awazurdu