حج 2021:قربانی کے ساتھ سعودی عرب میں عید الاضحی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
سعودی عرب میں عید الاضحی
سعودی عرب میں عید الاضحی

 

 

 جدہ: کورونا کی وبا کے دوران شاندار احتیاطی انتظامات اور ضابطوں کے سبب حج 2021 آج عرفات کے میدان میں اختتام پر پہنچا ۔ہزاروں حجاج نے قربانی کے ساتھ عید الاضحی منانی ۔

کورو نا کے سبب لگاتار دوسرے سال بھی حج کو محدود رکھا گیا تھا ۔جس میں صرف ساٹھ ہزار عازمین کو شرکت کی اجازت تھی ۔جو کہ سعودی عرب کے ہی مقیم تھے۔

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی ادارے کے ماتحت سپیشل فورس نے اس سال حجاج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے میدان عرفات کے اطرف حصار قائم کئے رکھا تھا۔

 ایمرجنسی فورس حجاج کی امن سسلامتی پر مامو ر ہے۔ فورس نےمسجد نمرہ جانے والے راستوں پر نمازیوں کو منظم کیا جبل رحمت پر حجاج کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا۔

 حجاج سے ایس او پیز کی پابندی کرائی۔ سپیشل ایمرجنسی فورس میدان عرفات سے مزدلفہ جانے والے حجاج کے قافلوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔

 سرکاری تنصیبات کے امن پر مامور سیکیورٹی فورس نے بھی میدان عرفات کے اطراف مکمل حصار قائم رکھا۔ کسی بھی ایسے شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں تھا میدان عرفات جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 سیکیورٹی فورس نے پیدل دستے، موٹر سائیکل دستے، اور گاڑیاں حجاج کی سلامتی کے لئے مختلف مقاامت پر تعینات کی گئی تھیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام 

 سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کرونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔

 انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگا کر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔

 انھوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایپلی کیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے 17 ملین سے زائد افراد عمرہ اور مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کے قابل ہوئے۔