گوادر احتجاج : جھکےعمران، مطالبات منظور۔ مولانا ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-12-2021
گوادر احتجاج : جھکےعمران، مطالبات منظور۔ مولانا ہدایت
گوادر احتجاج : جھکےعمران، مطالبات منظور۔ مولانا ہدایت

 

 

گوادر: گوادر دھرنے میں حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کے بعد آج انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ’ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں‘ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ’جو بھی فیصلہ ہوا، کل عوام کے سامنے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے مذاکرات بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے۔

گوادرمیں مطالبات کی مںظوری کے لیے ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والا دھرنا جاری ہے جہاں حکومتی وفد نے دھرنے کے مرکزی قائد مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کرنے کے بعد مطالبات کی مںظوری کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

------------------- مذاکرات کے حوالے سے مولاناہدایت الرحمان نے مزید بتایا کہ ’آج ہم نے حکومتی وفد جس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزیر احسان شاہ، اکبر آسکانی شامل تھے، سے مذاکرات کیے، انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان سے منظور کروا لیے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان نے مزید بتایا کہ ’مطالبات کی حتمی منظوری اور اعلان کل وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو دھرنےمیں آکر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’دھرنا ختم کرنے یا مزید جاری رکھنےکا فیصلہ بھی کل وزیراعلیٰ کی آمد اور حتمی اعلانات کے بعد شرکا سے خطاب کے بعد کیا جائے گا۔ ۔

قبل ازیں کئی مرتبہ ان سے حکومتی وفد نے مذاکرات کیے جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مذاکرات کے فوری بعد مولانا ہدایت الرحمان کا دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کل 70 ہزار ماہی گیروں کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمارے مطالبات جن میں ٹرالر مافیا، سرحدی کاروبارکی بندش اور دیگر چیزیں شامل ہیں، ان پر کل وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سب کے سامنے اعلان کریں گے۔‘

انہوں نے دھرنے کے شرکا سے پوچھا ’کہ جو بھی فیصلہ کریں گے، انہیں قبول ہوگا؟‘ جس پر شرکا نے کہا کہ ’انہیں قبول ہوگا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ’تین ماہ ہم اپنے دوسرے لانگ مارچ کی تیاری کریں گے، ہم پورے مکران میں منشیات کےخلاف جہاد کا اعلان کریں گے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’اب کسی شخصیت کے دورہ گوادر پر ماہی گیروں کو شکار کے لیے جانے سے کوئی نہیں روکے گا۔ اور سیکورٹی کے نام پر کئی سالوں سے بند گوادر عید میلہ بھی اب بحال ہوگا۔