اسلام آباد/ آواز دی وائس
پاکستان کے نیم فوجی دستے کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ پیر کے روز پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا۔ یہ نیم فوجی فورس کا ہیڈکوارٹر ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جو ایک فوجی چھاؤنی کے قریب ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اس ہیڈکوارٹر پر دو خودکش حملہ آوروں نے دھاوا بولا، جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پہلے خودکش حملہ آور نے پولیس فورس کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا حملہ آور احاطے کے اندر داخل ہوگیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پشاور کیپیٹل سٹی کے پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا ہے۔ ہم جوابی کارروائی کر رہے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔