جدہ :وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ سیلفی اور تصاویر لینے کے چکر میں دوسروں کے لیے زحمت نہ بنیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین میں سیلفی اور تصاویر لیتے وقت دوسرے لوگوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ نہ بنیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کی زیارت بہترین یادگار ہے جسے محفوظ کرنے کے لیے زائرین تصاویر بنانے کو اہمیت دیتے ہیں‘۔ ’تاہم تصاویر اور سیلفیاں ایسی جگہ پر لی جائیں جہاں لوگوں کے گزرنے کی جگہ نہ ہو‘۔ ’زائرین کی گزرگاہوں پر کھڑے ہو کر سیلفی یا تصاویر لینے سے آمد و رفت متاثر ہوتی ہے‘۔