وزیر اعظم کا برازیل میں شاندار استقبال

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2025
وزیر اعظم کا برازیل میں شاندار استقبال
وزیر اعظم کا برازیل میں شاندار استقبال

 



 ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے چوتھے مرحلے میں ہفتہ کی رات ارجنٹینا سے برازیل پہنچے، جہاں وہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ریو ڈی جنیریو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسٹر مودی کا روایتی استقبال کیا گیا ہندوستانی برادری کے ارکان نے بھی وزیر اعظم ان کا استقبال کیا۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ برازیل کے ریو ڈی جنیریو میں اترا، جہاں میں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کروں گا اور بعد میں صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے ان کی راجدھانی براسیلیا کا سفر کروں گا۔

اس دورے کے دوران میٹنگوں اور بات چیت کا ایک نتیجہ خیز دور متوقع ہے۔ ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال سے متاثر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ ہندوستانی ثقافت سے وابستہ ہیں۔ وزیر اعظم نےسوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ برازیل میں ہندوستانی برادری کے اراکین نے ریو ڈی جنیریو میں بہت پرتپاک استقبال کیا۔ یہ حیران کن ہے کہ وہ ہندوستانی ثقافت سے کتنےوابستہ ہیں اور ہندوستان کی ترقی کے لئے کتنے پرجوش ہیں!وزیر اعظم مودی نے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کی کچھ جھلکیاں بھی شیئر کیں