علما کے سامنے جھکی پاکستان سرکار،فرانسیسی سفیرکی ملک بدری طے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
تحریک لبیک کاایک احتجاجی پروگرام
تحریک لبیک کاایک احتجاجی پروگرام

 

 

اسلام آباد

حکومت پاکستان اور پاکستانی علما کے بیچ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب نہ چاہتے ہوئے بھی حکومت پاکستان، فرانسیسی سفیر کوملک بدر کرنے پر مجبور ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین ﷺ سمیت سارےملک سےدھرنےختم کیےجائیں گے۔

شیخ رشید کے مطابق بات چیت کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائےگا اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ، ان کا بھی اخراج کیاجائےگا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دیں گے۔

ادھرپاکستانی پی ایم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرانس سے تعلق توڑنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلق توڑنا، نقصان ہمیں ہی ہوگا۔

واضح ہوکہ پاکستانی علما حکومت سے مانگ کر رہے تھے کہ توہین رسالت اور مسلم مخالف اقدام کے سبب فرانس سے تعلقات توڑے جائیں۔ (ایجنسی ان پٹ)