جرمنی: مکس ویکسین لگانے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
جرمنی کا بڑا فیصلہ
جرمنی کا بڑا فیصلہ

 

 

 برلن:جرمنی کی حکومت نے لوگوں کو عمر کے حساب سے کورونا سے بچاؤ کی مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی۔ دنیا کے متعدد ممالک میں اس وقت ایک ہی طرح کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے ڈوز لگوائے جا رہے ہیں لیکن امریکا، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک میں حکومت نے لوگوں کو مرضی کے مطابق کچھ عرصے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔

تاہم اب تک کوئی ایسا ملک نہیں تھا جس نے لوگوں کو بیک وقت مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دی ہے لیکن اب جرمنی نے اپنے شہریوں کو بیک وقت مکس ویکسینیشن کی اجازت دے دی۔اگر لوگ چاہیں تو پہلے ڈوز کے بعد کسی بھی کمپنی کا ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز بھی لگوا سکتے ہیں۔

 ایم آر این اے ویکسین کو بوسٹر ڈوز کہا جاتا ہے جو براہ راست بیماری کو نہیں روکتیں بلکہ وہ انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے سمیت خلیات میں پروٹین کی پیداوار کو یقینی بناتی ہیں۔

جرمن حکومت کے مطابق لوگ چاہیں تو فائز اور موڈرنا کے پہلے ڈوز کے بعد ایسٹرازینیکا کا دوسرا ڈوز لگوائیں یا چاہیں تو ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوائیں۔