پہنچے غزہ : زہ کے علاقے دیر البلح میں امدادی سامان لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ افراد اقوامِ متحدہ کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لینے اُس مرکز پر پہنچے تھے جسے ایک امریکی ادارہ چلا رہا ہے، جو اسرائیلی حمایت یافتہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان افراد پر بارہا فائرنگ کی، خاص طور پر موراگ کوریڈور کے قریب، جو اسرائیل کے ایک فوجی زون میں واقع ہے۔ 38 میں سے 28 ہلاکتیں اسی مقام پر ہوئیں۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ہجوم نے فورسز کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو "انتباہی گولیاں" چلائی گئیں، اور ان کے علم میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی موجودہ حکومت میں شامل انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں طویل عرصے سے غزہ پر مکمل قبضے اور فلسطینی آبادی کو وہاں سے بےدخل کر کے یہودی آبادیاں قائم کرنے کے حق میں آواز بلند کرتی آ رہی ہیں۔
جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس تجویز کا علم نہیں اور اگر ایسا کوئی منصوبہ ہے، تو اس کا انحصار مکمل طور پر اسرائیل پر ہوگا۔