غزہ: ملبے کے ڈھیر پر سالگرہ کا کیک اور جشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2021
کبھی خوشی کبھی غم
کبھی خوشی کبھی غم

 

 

آواز دی وائس : سوشل میڈیا پر غزہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاندان کو ملبہ کے ڈھیر پر ایک بچے کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے پر بچے کی سالگرہ کی تقریب کا منظر ہے۔

انسٹاگرام پر عمران اشرف نے حال ہی میں فلسطین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ سے رحم کی دعا فرمائی۔تصویر میں موجود افراد غمگین ہونے کے باوجود بچے کی سالگرہ کا کیک درمیان میں رکھ کر سالگرہ منانے میں مصروف ہیں۔صارف نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یااللہ رحم ،اللہ مدد فرما۔خیال رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔