غزہ حملہ : ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ آسٹریلیا منسوخ کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2021
غزہ پر سیاسی جنگ
غزہ پر سیاسی جنگ

 

 

 ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ویانا میں اسرائیل سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم لہرانے پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کرلیا۔ آسٹریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ آسٹریا کی چانسلر سیباسٹین کرز کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ویانا میں اسرائیلی پرچم لہرانے پر ایرانی وزیر خارجہ نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آسٹریائی ہم منصب سے ملاقات کے لیے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آسٹریا کی دورے میں الیگزینڈر شیلنبرگ سے ملاقات ملاقات متوقع تھی لیکن انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ 'ہم اس پر معذرت خواہ ہیں اور اس کو نوٹ کرلیا ہے لیکن ہمارے لیے واضح ہے کہ جب حماس 2 ہزار راکٹ اسرائیل میں شہری آبادی پر فائر کرے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے'۔