فرانسیسی صدر کا سربراہ داعش 'صحارا' عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 فرانسیسی صدر کا سربراہ داعش 'صحارا' عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
فرانسیسی صدر کا سربراہ داعش 'صحارا' عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

 

 

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دولت اسلامیہ کا سربراہ عدنان ابو ولید گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا تاہم انہوں نے آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کہاں کیا گیا۔

ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ عدنان ابو ولید نے 2015 میں صحارا ریجن میں داعش کی بنیاد رکھی تھی اور داعش لیڈر عدنان ابو ولید امریکی فوجیوں اورغیرملکی امدادی کارکنوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔

امریکا نے 2017 میں عدنان ابو ولید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔