فرانس : پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے، بھڑکاتشدد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2023
فرانس : پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے، بھڑکاتشدد
فرانس : پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے، بھڑکاتشدد

 

پیرس- فرانسیسی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہفتے کو ایک بار پھر جھڑپیں ہوئیں جب ملک کے جنوب مغرب میں مہم چلانے والوں نے پانی ذخیرہ کرنے کی بڑی تنصیبات کی تعمیر روکنے کی کوشش کی۔

صدر ایمانوئل میکروں کی پینشن اصلاحات کے خلاف سینٹ سولین میں پرتشدد جھڑپیں کئی دنوں سے جاری ہیں، جن کی وجہ سے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کا دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی تحریک میکروں کے دوسرے مینڈیٹ کا سب سے بڑا بحران بن گیا ہے جس کے دوران گذشتہ ہفتے سے پیرس اور دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان روزانہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی ہڑتالوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا، جو کہ مظاہروں کا اب تک کا سب سے بڑا دن تھا۔

تقریباً سوا لاکھ افراد پیرس میں مارچ کر رہے ہیں۔ اب تک تقریباً 441 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 475 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جسے ’سیاہ جمعرات‘ کا نام دیا گیا ہے، جس سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں پر تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے نئے سرے سے دباؤ ڈالا گیا ہے۔