چار امریکی سفارتکار پراسرارنیورولوجیکل بیماری میں مبتلا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2022
جنیوااور پیرس میں 4 امریکی سفارتکار پراسرارنیورولوجیکل بیماری میں مبتلا
جنیوااور پیرس میں 4 امریکی سفارتکار پراسرارنیورولوجیکل بیماری میں مبتلا

 

 

جنیوا: جنیوا اور پیرس میں کام کرنے والے 4 امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنیوا میں 3 امریکی سفارتکار اور پیرس میں موجود ایک امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوئے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہناہے کہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کسی مخالف نے مائیکرو ویوز سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا ہو۔

واضح رہے کہ ہوانا سنڈروم پہلی مرتبہ 2016 ءمیں کیوبا میں سامنے آیا تھا، ہوانا سنڈروم سے امریکی سفارتکار، جاسوس، حکام، اہل خانہ متاثر ہوئے تھےجبکہ متعدد کینیڈین ڈپلومیٹک اسٹاف بھی اس سے متاثر ہوا تھا۔ (ایجنسی)