کیف
یوکرین کے شہر دنیپرو پر روس کے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔دنیپروپیٹرووسک کے علاقائی سربراہ اولیکسینڈر گینزا نے بتایا کہ رات بھر ہونے والے حملوں کے دوران تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کو کہا کہ روسی حملے کے بعد دنیپرو کے اسپتالوں میں 11 افراد زیرِ علاج ہیں۔ادھر روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔یہ حملے جمعہ کے روز قیدیوں کے تبادلے کے بعد کیے گئے، جس میں روس اور یوکرین نے 193 فوجیوں کا تبادلہ کیا تھا۔