سینیگال میں بھی بد امنی کا خدشہ، چار ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
سینیگال مغربی افریقہ کا ایک خوبصورت مسلم ملک ہے
سینیگال مغربی افریقہ کا ایک خوبصورت مسلم ملک ہے

 

 

نئی دہلی

عالم اسلام کے بیشتر ممالک  انتشار اور خلفشار کی آزمائش سے گزر رہے ہیں- اس سلسلے میں ایک اہم مسلم ملک سینیگال میں بھی بد امنی کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔ مغربی افریقی ملک سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما عثمان سونکو کی گرفتاری کے بعد ہوئے تشدد میں مرنے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

سینیگال میں جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت ڈاکار سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں لوٹ مار ، توڑپھوڑ اور فائرنگ بھی ہوئی۔

سینیگال کے وزیر داخلہ انٹونی فیلکس عبد الڈیووم نے کہا کہ قانون و انتظام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تخریب کاری اور تشدد کرنے والوں کی جوابدہی طے کی  جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر ڈیووم نے تشدد میں مہلوکین کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔